لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے چوتھے ایڈیشن کےلیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا، پاکستان کے کئی بڑے ناموں کو خریدار نہ ملا۔
پاکستان کے 13 کرکٹرز 31 جولائی سے 22 اگست تک ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
تین کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی۔ 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔
بی لوو کینڈی نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا۔
کینڈی کی ٹیم نے محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرز میں خریدا۔
خیال رہے کہ فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔
جافنا کنگز میں شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزار ڈالرز میں منتخب کرلیے گئے۔
شاہنواز دہانی کو دمبولا اورا کی ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا۔
کولمبو اسٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں خریدا، فاسٹ بولر وہاب ریاض 40 ہزار ڈالرز میں اور محمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے۔
کپتان بابر اعطم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکر سے پری آکشن معاہدہ سائن کیا تھا۔
خیال رہے کہ عماد وسیم، اعظم خان، فہیم اشرف، سرفراز احمد، حیدر علی، عمر اکمل اور شرجیل خان کو کوئی خریدار نہ ملا۔
Comments are closed.