بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن سے یورپ جانیوالی پرواز کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ

لندن سے یورپ کے ملک لیٹویا جانے والی ریان ایئر کی پرواز کی جانب سے جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبر ایف آر 2642 نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورپ کے ریگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مقامی وقت کے مطابق آج صبح ٹھیک ساڑھے 7 بجے ٹیک آف کیا، پرواز نے دو گھنٹے بعد منزل پر پہنچنا تھا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ای آئی ڈی سی زیڈ رجسٹریشن کا بوئنگ 373 اڑان بھرتے ہی 430 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 41 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ اڑان کے ٹھیک 30 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور پرواز نے اچانک بلندی چھوڑنا شروع کردی جبکہ 8 منٹ کے دورانئے میں یہ پرواز 10 ہزار فٹ کی کم ترین بلندی تک آگئی تھی۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو قریب ترین جرمنی کے بریمن ایئرپورٹ اترنے کی ہدایت کی اور یوں یہ پرواز اڑان کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد بریمن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ 

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کیبن پریشر کے مسئلے کی وجہ سے طیارے کو اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.