جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: 4 روز میں 1632 کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج

لاہور میں کم عمر ڈرائیور کی غفلت سے 6 افراد کی ہلاکت کے افسوسناک واقعےکے بعد ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور مستنصر فیروز نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 4 روز کے دوران کی گئی کارروائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت میں ملوث ملزم افنان کی درخواست پر سماعت کی۔

سی ٹی او مستنصر فیروز نے کہا کہ 4 روز میں 1632 مقدمات درج کیے گئے ہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹرسائیکل دینے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔

سی ٹی او نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل والوں پر بھی مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل نہ چلانے دیں، والدین ذمے داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کا مستقبل خراب نہ کریں، کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزے کے حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.