لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے احکامات کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔
لاہور ہائی کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے 12 مئی کی سماعت کاحکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق اپیل کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، انصاف کے تقاضوں کے لیے حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے گئے۔
لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے پیش ہونے کا حتمی موقع ہے۔
حکم نامے کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل کو اپیل اور بیان حلفی میں ضروری ترمیم کی اجازت دے دی گئی۔
Comments are closed.