لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم وکیل ماجد جہانگیر کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم وکیل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا اور اُس کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
ملزم وکیل کے خلاف اسسٹنٹ رجسٹرار کاپنی برانچ شبیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی مصدقہ کاپی تاخیر سے ملنے پر وکیل آپے سے باہر ہوگیا تھا اور عدالت میں توڑ پھوڑ شروع کردی کردی تھی۔
Comments are closed.