ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے علاقے صدر میں واقع ایک گھر سے سابق سرکاری افسر کی لاش ملی ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق سرکاری افسر امتیاز کی موت کا واقعہ خود کشی ہے یا قتل اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے سرکاری افسر امتیاز کے اہلِ خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ امتیاز نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خود کشی کی ہے۔
لاہور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوفی امتیاز کے اہلِ خانہ اس کا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے۔
Comments are closed.