لاہور کے 15 کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں کے انکشاف کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں 35 گرلز اور 24 بوائز اور دو خود مختار ادارے چل رہے ہیں،جن میں سے 15 کالجز میں پرنسپلز کی اسامیاں ہیں۔
اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہورکے کالجز میں 6 ماہ تا 5 سال سے پرنسپلز کی اسامیاں خالی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں 2019 ء سے تاحال پرنسپل کی اسامی پُرنہ کی جاسکی،جبکہ گورنمنٹ کالج باغبانپورہ میں سال 2016 ءسے پرنسپل ہی تعینات نہیں ہوسکا ہے۔
اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج کی طالبات 3 سال سے پرنسپل کی منتظر ہیں۔
Comments are closed.