لاہور میں بیٹھے طالب علم کی جانب سے سوشل میڈيا پر شرارت کرنے پر امریکا میں بیٹھے انٹیلی جنس ادارے متحرک ہوگئے۔
نجی کالج کے طالب علم نے کلاس روم میں پستول کی ویڈیو سوشل میڈيا پر شيئر کی، امریکی انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا۔
امریکی انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کردیا کہ لڑکا کالج میں فائرنگ کرکے طلبا کو مارے گا۔
انٹرپول سے فوری کارروائی کی کال کے بعد ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے طالب علم کو گرفتار کرلیا۔
طالب علم سے برآمد ہونے والا پستول جعلی نکلا، ایف آئی اے نے اپنی کارروائی کی رپورٹ انٹرپول کے ذریعے امریکی انتظامیہ کو بھجوادی ہے۔
Comments are closed.