free messege hookup sites cancer man and hookups my senior hookup reviews gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلمان اکبر کا امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ ہوگیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا ہے۔

سلمان اکبر پین امریکن گیمز تک امریکی گول کیپرز کو تربیت دیں گے۔

39 سالہ سلمان اکبر کو امریکی ہاکی ایسوسی ایشن نے 4 ماہ کے لئے گول کیپرز ٹرینر مقرر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا ہاکی لیگ میں پشاور فیلکنز اور بنوں پینتھرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل میں کوہاٹ ایگلز کو شکست ہوگئی۔

سلمان اکبر اس سے پہلے جاپان کی قومی ٹیم کے بھی گول کیپرز کے ٹرینر رہ چکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ وہ فی الحال ٹیم کے ساتھ فرینکفرٹ میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں امریکا میں اگلے مرحلے کی کوچنگ کریں گے، پین امریکن گیمز یوروگوائے میں جنوری میں شیڈول ہیں۔

سلمان اکبر نے کہا کہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے تاہم اس کے لئے معاملات بھی طے کرنا ہوں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی آفیشل کی ایک فون کال پر اکیڈمی اور دیگر کمٹمنٹ چھوڑنا ممکن نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.