dog screening hookup to laptop being honest about wanting hookup reddit free amarillo hookups knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صہیب مقصود نے اپنے بلے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صہیب مقصود نے اپنے بلے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صہیب مقصود نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے  میرا بلے تیار کرنے والے کاریگر نے بہت محنت کی۔ لیکن یہ ہونا نہیں تھا۔

صہیب مقصود نے مزید لکھا کہ اللّٰہ ہمیشہ بہتر فیصلہ کرتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے۔

میڈیکل پینل کی جانب سے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 29 اکتوبر کو افغانستان کے مدِمقابل ہوں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکو میں ایک اور تبدیلی کی گئی ہے۔صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.