بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور کے سروسز اسپتال سے کورونا کی 550 خوراکیں غائب ہونے کا انکشاف

لاہور کے سروسز اسپتال سے کورونا وائرس کی ساڑھے پانچ سو خوراکیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ مزنگ اسپتال میں ساڑھے تین سو خوراکیں ضائع ہوگئیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق غائب ہونے والی ساڑھے پانچ سو خوراکوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ خوراکیں اہم افراد، بیورو کریٹس اور دوستوں کو لگادی گئیں۔

ایم این اے طارق بشیر چیمہ کے اہل خانہ کو بھی یہی ویکسین لگانے کا شبہ ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے واضح کیاہےکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے ان کے گھر ٹرائل ویکسین کو بوسٹر لگانے آئی تھی ۔

سروسز اسپتال کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ ویکسین غائب نہیں ہوئیں، ریکارڈ مرتب کرنے میں مسئلہ ہے۔

صوبائی وزير صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسین کی خوراکوں کا آڈٹ کیا جارہا ہے، چند روز میں رپورٹ آجائے گی، ویکسین ضائع ہونے پر ایم ایس کو معطل کردیا گيا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.