وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم لاہور کے حُسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کے لیے کمر کس لی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور کے مسائل حل کرنے کے لیے "چیف منسٹر اسپیشل پروگرام” کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداران کو لاہور کی ترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر اور منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔
Comments are closed.