بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر 83 مقدمات درج

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 83 مقدمات درج کرلیے، چوالیس مقدمات ماسک نہ پہننے پر درج کیے گئے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

لاہور میں کورونا وائرس بری طرح پھیل گیا ہے، شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تئیس فی صد تک پہنچنے کے بعد شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز زیرغور ہے۔

لاہور میں 131 کورونا سے متاثر مریض آئی سی یو میں ہیں، جب کہ پنجاب بھر میں یہ تعداد  214  ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔

فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.