ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

لاہور میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، پولیس اہلکاروں نے گھروں کی چھتوں سے فائرنگ کی۔

ڈاکوؤں نے ایک گھر میں پناہ لے رکھی تھی، مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر باغبانپورہ میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.