لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے صفائی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث لاہور میں صفائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
لاہور میں گزشتہ چار روز سے مکمل کچرا نہیں اٹھایا جا سکا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مختلف علاقوں میں کچرے کے باعث گندگی اور بدبو نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت چار ہزار ٹن سے زائد کچرا سڑکوں پر موجود ہے، کچرا دان بھی اٹے ہوئے ہیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنی کے ساتھ ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، جلد ہی ادائیگی کر کے شہر سے کچرا اٹھا لیا جائے گا۔
Comments are closed.