بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انضمام الحق کی انجیوپلاسٹی پر سچن ٹنڈولکر کا ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی انجیوپلاسٹی پر بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سابق کپتان انضمام الحق کی ناساز طبیعت پر کہنا ہے کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق کے پیارے دل کو کسی کی نظر لگ گئی۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے بہت سی دعائیں، انضمام الحق ہمیشہ سے گراؤنڈ میں ایک فائٹر رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ انضمام الحق جلد ہی اس صورتحال سے نکل آئیں گے، گیٹ ویل سون انضمام۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا انضمام…

واضح رہے کہ انضمام الحق کی ناساز طبیعت پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتے پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

موجودہ و سابق قومی کرکٹرز نے بھی اپنے اکاؤنٹس پر انضمام الحق کے حوالے سے ٹوئٹس کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.