dating with female flirting app for married thai prostitute xyxy www gogol ecom south asian singles toronto jenny bikini baby lips philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سابق ہائی کمشنر، صحافی واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر مجھ سمیت پوری پارٹی دکھی ہے،  واجد شمس الحسن کے انتقال سے پاکستان ایک مدبر محبِ وطن سے محروم ہوگیا۔

صحافی اور برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرحوم صرف پاکستان پیپلز پارٹی نہیں، بلکہ پوری قوم کا اثاثہ تھے،  مرحوم واجد شمس الحسن نے جمہوریت، صحافت اور سفارتی محاذ پر گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں صبر کی تلقین کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.