چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں زیادتی کا شکار بننے والی 10 سالہ بچی اور اس کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے عملے کو متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے باغبان پورہ کی رہائشی 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی جس کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اہلِ محلہ نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.