پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد

پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی۔

محکمۂ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ آج سے ہو گا اور 7 روز تک جاری رہے گی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتِ حال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی ریلی کے حوالے سے محکمۂ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مراسلہ لکھ دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج زمان پارک سے دوپہر ایک بجے ریلی نکا لنے کا اعلان کر رکھا ہے، ریلی فیروزپور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہوگی، جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.