لاہور میں ایک مذہبی تنظیم کے احتجاج کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہے جس کے باعث لاہور میں کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی میں شدید کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے دھرنے کے شرکاء سے اسپتالوں کے لیے راستہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہورکی مختلف سڑکیں اور راستے بند ہیں، ٹریفک بلاک ہونے سے اسپتالوں کو آکسیجن سلینڈروں کی سپلائی میں دشواری ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ٹریفک بلاک ہونے سے مختلف مقامات پر ایمبولنسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میو اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کو ہر گھنٹے بعد آکسیجن سلینڈرز کی ترسیل ہوتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج کرنے والے آکسیجن سلینڈرز کے ٹرکوں کو راستہ دیں تاکہ مریضوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔
Comments are closed.