لاہور میں دیگر اشیائے خورونوش کے ساتھ آٹے اور مرغی کی قیمتیں قابو سے باہر ہوگئیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں سستا آٹا دستیاب نہیں ہے جبکہ کمرشل آٹے کا 15 کلو والا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے جمعے کے دن سے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے اور پولٹری ایسوسی ایشن نے جمعے کے روز احتجاج کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنر نے نان بائیوں کے نمائندوں کو جمعے کے روز ملاقات کے لیے بلالیا، ملاقات میں نان اور روٹی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے نان 35 اور روٹی 25 روپے کی کرنےکا مطالبہ کر رکھا ہے۔
دوسری جانب مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر بڑھ کر 519 روپےفی کلو ہو گئی۔
پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سویا بین امپورٹ نہ ہونے سے مرغی کا گوشت مہنگا ہورہا ہے۔
سویا بین کے جہاز 2 ماہ سے پورٹ پر رُکے ہوئے ہیں مگر ایل سیز نہیں کھُل رہیں۔
Comments are closed.