لاہور میں جماعتِ اسلامی نے مہنگائی، صفائی کے ناقص انتظامات، ابلتے گٹروں، سوئی گیس کی بندش اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
وحدت روڈ پر کیئے گئے مظاہرے کی قیادت نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کی۔
جماعتِ اسلامی کے مظاہرے کے شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ لاہور لاوارث ہو چکا ہے، گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں شہریوں کا منہ چڑا تی ہیں۔
شرکائے مظاہرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کے مختلف حصوں میں سوئی گیس گھنٹوں بند رہتی ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ریاستی اور انتظامی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، عوام کی حالت ابتر ہے، کرپشن اور قرضوں کی لعنت بڑھ گئی ہے۔
Comments are closed.