لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز لیڈی ڈاکٹر خولہ کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز ڈاکٹر خولہ کو اس کی دوست رجاء کے گھر کے باہر قتل کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر خولہ کو لوٹنے کی کوشش کی، ڈاکٹر خولہ کے مزاحمت کرنے پر انہیں گولی مار دی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈاکو ڈاکٹر خولہ کو گولی مارنے کے بعد ان کا موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.