جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے PKLI کے کاموں کو فروغ دینگے: عاطف رانا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہورقلندرز کے پلیٹ فارم سے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے کاموں کو فروغ دیں گے۔

 عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے پلیئرز لاہوریوں کے ساتھ ایک میچ کھیلیں گے، اس میچ کے سارے پیسے پی کے ایل آئی کو جائیں گے۔

دوسری جانب پی کے ایل آئی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر نے میڈیا سے  گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی کے ایل آئی کو فنڈ ریزنگ کے ذریعے مثالی ادارہ بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.