لاہور کے علاقے مصری شاہ میں 13 سالہ طالبہ نے نامعلوم شخص کی جانب سے خود کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
مصری شاہ کے رہائشی گلزار شیر خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی 13 سالہ بیٹی گلی سے گزر رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے بے ہوش کرنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر لڑکی اپنا اسکول بیگ وہیں پھینک کر خود کو ملزم کے چنگل سے چھڑاکر چیخیں مارتے ہوئے بھاگ نکلی۔
یوں لڑکی نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اغواءکی کوشش ناکام بنا دی۔
مصری شاہ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.