این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے حلقے میں پولیس کے ساتھ رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے محکمہ داخلہ کو رینجرز تعیناتی کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے اور حلقے میں پولیس کے ساتھ رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں 254 پولنگ سٹیشن ہیں جن میں سے 199 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ، پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133میں ووٹرز کی کل تعداد 4لاکھ 40ہزار 485ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار558ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 927ہے ۔
Comments are closed.