بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس کے تحت جرمنی سے عطیہ کردہ 15 لاکھ موڈرنا ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔

یونیسف کے مطابق کوویکس کے تحت جرمنی سے عطیہ کردہ انسداد کورونا ویکسین کی 15 لاکھ موڈرنا ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچائی گئی، جو کہ قومی ویکسی نیشن مہم میں استعمال ہوں گی ۔

اعلامیے کے مطابق یونیسف نے گزشتہ 7 ماہ میں کوویکس کے تحت انسداد کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا چکا ہے۔

یونیسف کے مطابق کوویکس کے تحت مزید انسداد کورونا ویکسین کی خوراکیں جلد پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.