بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری، اطراف کی تمام سڑکیں بند

کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں انتظامیہ اور بڑی تعداد میں مزدور عمارت گو گرا رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے پہلے مرحلے میں نسلہ ٹاور کی دیواریں گرائیں جارہی ہیں۔

سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے نسلہ ٹاور کے متاثرین کیلئے معاوضے کا آرڈر کرنے کی بات پر چھاڑ پلادی ، ریمارکس میں کہا کہ آپ کو اس عمارت میںکیا دلچسپی ہے ، آپ کورٹ روم سے چلے جائیں۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ نسلہ ٹاور کے ہر فلور پر مزدور موجود ہیں جو تیزی سے کام کر رہے ہیں جبکہ نسلہ ٹاور کے اطراف کے تمام روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں ۔

پولیس ،رینجرز اور ٹریفک پولیس نسلہ ٹاور کے اطراف تعینات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.