بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جس گاؤں میں دادا آباد ہوئے وہاں آج سنگِ بنیاد رکھوں گا: شہباز گِل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ جس گاؤں میں میرے دادا آباد ہوئے وہاں آج سنگِ بنیاد رکھ رہا ہوں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، واپس جانے کے لیے امریکا سے نہیں آیا۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 1947ء میں میرے دادا چوہدری اسمعٰیل گِل، ناگاں امرتسر سے ہجرت کر کے آئےاور ماجھیوال فیصل آباد میں آباد ہو ئے۔

شہباز گِل کا مزید کہنا ہے کہ میں آج اسی گاؤں میں اپنے سیاسی پبلک سیکریٹریٹ کا سنگ بنیادِ رکھ رہا ہوں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے یہ بھی کہا کہ میرا اولین مشن اپنے علاقے کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے بہترین مواقع دینا ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.