بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میزائل تجربے سے دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہوا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین میزائل پروگرامز میں سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کامقصد ہتھیاروں کےنظام کے مخصوص ڈیزاِئن اورتکینکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔

ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی سمیت چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز کو مبارک باد دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.