لاہور کے علاقے کاہنہ میں شرپسند عناصر نے سپرنٹنڈنٹ کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، آگ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کی کچھ جوابی کاپیوں کو نقصان پہنچا۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
دوسری جانب ترجمان بورڈ کا کہنا ہے کہ آج اسلامیات اختیاری اور پرنسپل اکاؤنٹنگ کا پرچہ تھا، کاہنہ میں شرپسند عناصر نے سپرنٹنڈنٹ کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، آگ سے امتحان کی کچھ جوابی کاپیوں کو نقصان پہنچا۔
ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
Comments are closed.