لاہور کے علاقے ملت پارک میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان سے جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہو گئی جس پر کار سوار شہری مبین کی موجودگی میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے اپنے مسلح ساتھیوں کو بلایا اور ہوائی فائرنگ کی۔
گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان لڑائی جھگڑے کے بعد فرار ہو گئے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق گرفتار ملزمان طبیب، معظم، رؤف، بلال اور وسیم کے قبضے سے 3 آٹو میٹک رائفلز، 4 پستول اور 16 میگزین برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.