لاہور کے نواحی علاقے سندر میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور سابقہ بہنوئی کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول ریاست نے مقتولہ شگفتہ کو چند سال پہلے طلاق دے دی تھی جس کا ملزم شہزاد کو رنج تھا جبکہ ملزم کو شک تھا کہ اس کی بہن والد کو اس کے خلاف بھڑکاتی ہے جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے پہلے اپنے سابقہ بہنوئی کو قتل کیا اور پھر اپنی بہن شگفتہ کو بھی گولیاں مارکر قتل کردیا۔
وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقتولین کی لاشیں سرد خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
Comments are closed.