لاہور میں اجازت کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے والے 46 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور میں بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر 44 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں سری پائے بھوننے پر بھی 25 مقدمات درج کر کے 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ عید کے 3 روز میں پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 25 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔
ساجد کیانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ 3 روز کے دوران ون وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف 17 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔
Comments are closed.