لاہور میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کردی گئی۔
پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کو پورا ہفتہ کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی، پھل، سبزی، گوشت، ڈیری شاپس، تندور، کریانہ اسٹورز بھی ہفتے میں سات دن کھلے رہیں گے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں تمام کاروباری سرگرمیاں، مارکیٹیں اور بازار 8 مئی سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق صرف ضروری اشیاء کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.