ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی سی لاہور عمر شیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں موجود 62 پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر بھی آئل کی فراہمی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت، ایل ڈی اے اور نیم سرکاری اداروں کی ویلفیئر پمپس پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔
Comments are closed.