لاہور میں 2 غیر ملکیوں کو جھانسہ دے کر لوٹنے کی واردات سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور میں 3 ملزمان کی جانب سے 2 غیر ملکیوں کو جھانسہ دے کر لوٹنے کی واردات سوئٹزرلینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ پیش آئی۔
ملزمان پر درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان کی جانب سے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا گیا تھا.
ملزم رانا عرفان نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغوا کے بعد لوٹا، ملزم نےدونوں غیر ملکیوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائے۔
ملزمان پر درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے غیر ملکیوں سے 63 سو یورو اسلحہ کے زور پر لوٹے۔
پولسی کے مطابق غیر ملکیوں کے ساتھ واردات کا مقدمہ تھانا ریس کورس میں درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.