ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

لاہور، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس وین پر حملہ

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کردیا، کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور اسکرین بھی توڑ دی، پولیس وین میں موجود اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 پی ٹی آئی کارکنان پولیس وین سے دو رائفلیں نکال کر لے گئے جبکہ مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.