ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

عمران کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

بھارہ کہو، کھنہ اور ترنول کے تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان پر کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف وزری پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ذرائع لیگل ٹیم پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کے خلاف ان مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.