لاڑکانہ میں موٹر وے پولیس نے گھر والوں سے بچھڑ جانے والے بچے کو اس کے ورثاء سے ملوا دیا۔
موٹر وے پولیس لاڑکانہ کے سب انسپکٹر ریاض احمد اور خلیل احمد کو پٹرولنگ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے اطلاع ملی کہ ایک بچہ نصیر آباد بائی پاس کے قریب رو رہا ہے جسے اپنے گھر کا پتہ معلوم نہیں۔
اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس افسران نے نصیر آباد بائی پاس کی جانب رخ کیا اور وہاں ملنے والے 10 سالہ بچے محبوب علی ولد معشوق علی کو اپنے ہمراہ آفس لے آئے۔
موٹر وے پولیس لاڑکانہ کے ڈی ایس پی اسد اللّٰہ ابڑو نے اپنی ذاتی کاوشوں سے بچے کے ورثاء سے رابطہ کیا۔
بچے کے ورثاء نے بتایا کہ ہم نے بچے کو ایک نجی مدرسے میں داخل کرایا تھا، یہ بچہ اس مدرسے سے بغیر بتائے نکل گیا تھا جس کی گمشدگی کی وجہ سے گھر والے بہت پریشان تھے۔
موٹر وے پولیس نے ملنے والے بچے محبوب علی کو اس کے چچا بخش علی کے سپرد کر دیا۔
گمشدہ بچے کے ملنے پر بچے کے اہلِ خانہ نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔
Comments are closed.