بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاڑکانہ،5 سالہ بچی پر مبینہ جنسی تشدد میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں 5 سال کی بچی پر مبینہ جنسی تشدد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈوکری کے مست غلام نبی شاہ محلے میں 5 سالہ بچی کو تین روز قبل ملزمان نےمبینہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے بچی کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

بچی پر تشدد میں ملوث دو مشکوک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.