بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاڈ پیار سے مانوس ہوئے تو قربانی کا وقت آگیا

بچوں کے لاڈ پیار سے ابھی مانوس ہی ہوئے تھے کہ جانوروں کی قربانی کا وقت آگیا۔ جانوروں کی قربانی سے پہلے بچوں کی بے قراری بڑھ گئی ہے۔

بچے کھِلا، پِلا اور ٹہلا کر بھی جانوروں سے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

قصاب آج وی وی آئی پی بن گئے ہیں مرضی کے دام پر بھی نخرے دکھانے لگے۔ جبکہ عید الاضحی کا پہلا دن قریب آتے ہی چاقو، چھری اور بغدے کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔

دوسری جانب عید قربان سے پہلے جانور کی خریداری کا فائنل راونڈ زوروں پر ہے۔ قربانی کے 2 دانت کی بچھیا اور تگڑا بکرا ڈھونڈے کا وقت اب نہ رہا۔

اچھی قیمت پر من پسند جانوروں ڈھونڈنا لوگوں کے چیلنج بن گیا ہے جبکہ منڈیوں میں خریداروں کے رش کے باعث بیوپاریوں کا مزاج بھی بلند ہوگیا۔

بارش سے دام گھٹنے کی خریداروں کی جو امیدیں تھی وہ بھی پوری نہ ہوسکیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھاؤ تاؤ کرکے اسلام آباد کی مویشی منڈی سے 3 اونٹ خرید لائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.