بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صوبائی حکومتوں کے عید و قربانی سے متعلق ضوابط

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے عیدالاضحیٰ اور قربانی سے متعلق خاص ضوابط (ایس او پیز) جاری کردیے ہیں۔

حکومتی ہدایات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی نماز کورونا ایس او پیز کے تحت کھلے مقامات پر ادا کی جائے اور سماجی فاصلہ رکھا جائے۔

ہدایات کے مطابق بیمار، عمر رسیدہ اور چھوٹے بچوں کو عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے عیدگاہ نہ لایا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر عید الاضحیٰ کو سادگی سے منانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں میل جول سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

ادھر خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین آج عید الاضحیٰ منارہے ہیں، اس حوالے سے پشاور کے بورڈ بازار میں عید کی نماز کا بڑا اجتماع ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.