بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے الزامات پر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، محمد زبیر

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نےکہا ہے کہ عمران خان کے الزامات پر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے استفسار کیا کہ ریڈ لائنز کیا ہیں کیا یہ بھی عمران خان خود طے کریں گے؟، ہم کہتے ہیں آئیں کارکردگی پر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے بچوں سے متعلق کبھی کچھ نہیں کہا، سیاست میں بچوں کے نام لینا اور تنقید کرنا عمران خان نے شروع کیا، عمران خان کے الزامات پر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی کے بچوں پر الزام لگاتے ہیں تو اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں، مریم نواز نے بالکل ٹھیک بات کی۔

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ گنڈا پور کیا باتیں کرتے ہیں اہل خانہ کو سیاست میں گھسیٹتے ہیں،اب ہم ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن ہم سے سوال کرتے ہیں کہ مخالفین کو جواب کیوں نہیں دیتے، اب جیسی بات کی جائے گی ہمارا ردعمل اس سے زیادہ شدید ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.