وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن نے آج سے کوئٹہ میں سماعت شروع کر دی، کمیشن 6 روز میں 63 افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔
محکمہ داخلہ زرائع کے مطابق بلوچستان میں لاپتہ افراد کی باز یابی کیلئے قائم کمیشن آج سےکوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کررہا ہے کمیشن ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمٰن کی سربراہی میں کیسز کی سما عت کررہا ہے ۔
کمیشن کی سماعت 6 روز جاری رہے گی، سماعت کے پہلے روز آج کمیشن 7 لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا ۔
چھ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طورپر 63 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جائے گی، لاپتہ افراد کا تعلق کوئٹہ، کیچ، پنجگور، خضدار، آواران، مستونگ، کچھی، قلات، گوادر نوشکی سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں سے ہے۔
Comments are closed.