وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں ریگولیٹری رجیم بنائی جارہی ہے تاکہ پاکستان کو ٹائٹ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، سیاسی جماعتیں پالیسیاں نہیں پڑہتیں ،نہ انہیں ایشوزاورحقائق کاعلم ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کی گفتگو بہت سطحی تھی۔ یہ لوگ اجلاس کی تیاری کر کے نہیں جاتے، انہیں علم ہی نہیں ہوتا کہ کیا کہیں گے۔
Comments are closed.