چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لانگ مارچ پر وفاقی حکومت کے 25 کروڑ 63 لاکھ روپے لگ گئے۔
حکومت کے لانگ مارچ پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپے کنٹینر لگانے، فورسز کے اہلکاروں کے کھانے پینے اور آنسو گیس کے شیلز کی خریداری پر خرچ ہوئے۔
دستاویز کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 39 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کروایا تھا۔
وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں 13 ہزار 800 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، ان اہلکاروں نے 2442 شیل چلائے۔
دستاویز کے مطابق دارالحکومت میں تعینات کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد اور سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان شامل تھے۔
اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر سیکڑوں کنٹینر ایک ماہ تک رکھے گئے، عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی سے واپس ہوگیا، اسلام آباد نہیں آیا۔
Comments are closed.