اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

عمران خان کی بات پر یقین نہیں ہوتا ابھی بھی انکی سنجیدگی کا یقین نہیں، اکرم درانی

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بات پر یقین نہیں ہوتا ابھی بھی ان کی سنجیدگی کا یقین نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کہتے ہیں اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر غور ہوگا۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ عمران خان کے استعفوں سے متعلق اعلان پر اجلاس طلب کیا، صوبے کے حالات، معیشت اور عمران خان کی تقریر پر تبادلہ خیال کیا۔

اکرم درانی نے کہا کہ باپ پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی کو بھی آئندہ دعوت دیں گے، ہم جہوری لوگ ہیں جمہوریت کے اندر رہ کر سیاست کریں گے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اپوزیشن بیٹھ کر فیصلہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.