اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

بلاول بھٹو کو اب ملک کا وزیراعظم بنوائیں گے، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کورنگی میں جلسے سے خطاب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اب ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جس عمران خان کو ملیر میں شکست دی، وہ سندھ فتح کرنے کی بات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کئی ترقیاتی منصوبے دیے گئے۔

صوبائی وزیر بلدیاتی نے مزید کہا کہ شہر اور کورنگی میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.