بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لانگ مارچ، ملکی سیاسی صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ن لیگ نے پیر 8 مارچ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پارٹی کے 17 سینئر رہنما شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی عدم اعتماد کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی جانب سے تجاویز پر لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے پر زور دیا جائے گا جبکہ کچھ رہنما میٹنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پرویز رشید اور جاوید لطیف شریک ہوں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، امیر مقام، برجیس طاہر، خرم دستگیر، عطا تارڑ، شاہ محمد شاہ اور ن لیگ بلوچستان کےصدر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.